جمیعت علماء اسلام کے امیدوار مولانا احسان الحق ثانی جنرل کونسلر منتخب

مردان کی شموزئی ویلج کونسل نمبر ون سے جمیعت علماء اسلام کے امیدوار مولانا احسان الحق ثانی جنرل کونسلر منتخب ہوگئے ہیں ان پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے اہلیان شموزئی ویلج کونسل نمبر ایک کے عمائدین نے انہیں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کرایا ہے حلقہ کے تمام ووٹرز نے ان کی کامیابی کو اہم قرار دیا اور کہاکہ ان کی دیانت داری کی وجہ سے انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور کہا کہ علماء ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کی رائے ہمارے لیے مقدم ہے شموزئی کی ویلج کونسل ون میں مولانا احسان الحق ثانی جنرل کونسلر کی نشست کے لیے ہر دل عزیز امیدوار تھے اسی لیے ووٹ بھی ان کو ملے ہیں