پریم یونین واشنگ لائن راولپنڈی میں ایک جلسہ عام کرے گی

ریلوے کی پریم یونین آج منگل کو واشنگ لائن راولپنڈی میں ایک جلسہ عام کرے گی جس میں ریلوے کے مزدوروں کے مطالبات اور مسائل انتظامیہ کے سامنے رکھے جائیں گے جلسہ سے پریم یونین کے سیکرٹری جنرل مزدور رہنماء اشتیاق آسی کے علاوہ تبریز عباسی، داؤد خان اور دیگر مزدور رہنماء خطاب کریں گے جلسہ دن بارہ بجے ہوگا، اشتیاق آسی نے بتایا کہ ریلوے کا مزدور اس وقت بہت پریشان ہے اور ریلوے انتظامیہ کو اس کا کوئی احساس نہیں ہے حالات یہ ہیں کہ ملک میں شدید مہنگائی کے باعث ریلوے مزدوروں کے لیے اپنے بچوں کی تعلیم اور اپنی صحت کی ضروریات کے لیے بھی وسائل نہیں ہیں اور ریلوے انتظامیہ نے بھی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا انہوں نے کہا جلسہ میں مزدورں کے حقوق اور مسائل کی بھر پور ترجمانی کی جائے گی