مالکان سوسائیٹز سے پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا سرئٹیفیکیٹ لیا جائے گا.

سیالکوٹ

،( رانا ابرار )

صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات پنجاب محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں  سالٹ اور لیکورڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت تمام قوانین پر 100 فیصد عملدر آمد کروانا لوکل گورنمنٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کی ذمہ داری ہے, تمام ہاؤسنگ سوسائیٹز کے مالکان  پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے پابند ہیں اس سلسلہ میں مالکان سوسائیٹز سے پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا سرئٹیفیکیٹ لیا جائے گا. ہاؤسنگ سوسائیٹز کو دیئے جانے والے آپریشن این او سی کا ریویو کرینگے اور جو سوسائیٹز معیاری سروسز کی فراہمی  دینے میں ناکام ہوگی ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اوران کے این او سی بھی کینسل کئے جائیں گے. ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس کمیٹی روم سیالکوٹ میں ضلع سیالکوٹ میں ہاؤسنگ سوسائیٹز میں قوانین اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے منعقدہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق, اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام مرتضی, سی او ایم سی ایس زبیر وٹو, سی ای او ضلع کونسل فیصل شہزاد اور ڈی او ماحولیات امتیاز احمد سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی. صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے کہا کہ سیالکوٹ کو ہاؤسنگ سوسائیٹز کے حوالے سے ماڈل ضلع بنائیں گے. انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں رول اور ریگولیشن پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کیلئے ہفتہ وار اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور یہ پریکٹس صوبہ کے تمام اضلاع میں عملدرآمد کویقینی بنائیں گے. صوبائی وزیر نے کہا کہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے تحصیلوں میں تمام منظور شدہ اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائیٹز کی تفصیلی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کریں. صوبائی وزیر محمد رضوان نے کہا کہ سرکاری افسران پیشہ وارانہ امور ایمانداری اور قومی جذبے سے انجام دیں. انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی ہاوسنگ سوسائیٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے. ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے کہا کہ تمام منظور شدہ ہاوسنگ سوسائیٹز کے باہر منظور شدہ نقشہ 40 بائی 40 فٹ کا واضح بل بورڈ نصب کریں. جبکہ زیر تعمیر کمرشل بلڈنگ اپنی زیر تعمیر عمارتوں کے باہر منظور شدہ سائن بورڈ آویزان کرنے کے پابند ہونگے. ڈپٹی کمشنر نے ریونیو کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ تمام ہاؤسنگ سوسائیٹرز میں اسٹیٹ لینڈ کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کریں. ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے کہا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں تساہل اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا اور ضمن میں کسی سے رورعایت نہیں برتی جائے گی. غیر قانونی عمارتوں پر تعمیراتی کام روکا جائے گا.