خیبرپختونخوا 18 اضلاع میں ھونے والے بلدیاتی انتخابات میں ۔۔۔تحصیل مئیرز سطح ہر، پارٹی بنیاد پر مجموعی حاصل کردہ ووٹ

وفاق میں قریباً 4سال اور پختونخوامیں گزشتہ 8سال سے برسراقتدار پی ٹی آئی کی حکومت کوصوبے کے بلدیاتی انتخابات میں شکست سے تبدیلی کے وہ آثار ہویداہوئے ہیں، جس تبدیلی کیلئے اپوزیشن کمربستہ ہے،یہ منظرنامہ اس باعث ہوش رباکیف لیےہوئے ہے کہ پی ٹی آئی شاید وہ تبدیلی نہ لاسکی جو اسکا سلوگن اور بالخصوص اس سلوگن پر مستانہ واررقص کناں نوجوانوں کا خواب تھا۔وفاقی وزیر شبلی فراز صاحب کا یہ کہنا کہ پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے شکست دی دراصل یہ باورکراناہےکہ گویااپوزیشن اس قابل نہ تھی کہ وہ پی ٹی آئی کویوں رسواسربازارکرتی۔ جہاں یہ تجاہل عارفانہ ہے وہاں اس سے تو یہ بات پھر آشکار ہوتی ہےکہ پی ٹی آئی عہدوں اورمنصب کی خاطر ایک دوسرے کو قبول کرنےکیلئے تیارنہیں! تو وزیر موصوف کی اس دلیل سےکیایہ حقیقت سامنے نہیں  آتی کہ پی ٹی آئی نظریات سے عاری نعرہ زن ہجوم پر مشتمل ہے۔ بہرصورت جہاںجے یوآئی نے پی ٹی آئی کی ایستادہ عمارت کو ہلا کر رکھ دیا

خیبرپختونخوا 18 اضلاع میں ھونے والے بلدیاتی انتخابات میں ۔۔۔تحصیل مئیرز سطح ہر، پارٹی بنیاد پر مجموعی حاصل کردہ ووٹ
1- جمعیت علماء اسلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔398053 ووٹ
2۔ جماعت اسلامی پاکستان۔۔۔ 318378 ووٹ
3- پاکستان تحریک انصاف۔۔۔۔۔ 236178 ووٹ
4- عوامی نیشنل پارٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 170011 ووٹ
5۔ آزاد امیدواران ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 165752 ووٹ
6۔ پاکستان مسلم لیگ ن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔72752 ووٹ