سیالکوٹ( رانا ابرار )
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو /ریلیف کمشنر پنجاب بابرحیات تارڑ نے ڈی سی آفس کمپلیکس سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آپریشن سنٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق،پی ڈی(ڈی ای اوسی) نثار احمد ثانی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضیٰ، ایکسین بلڈنگ ظہیرالدین بابر، ڈی ڈی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ماجد خان، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ عبدالروف بھی موجود تھے ۔ ایس ایم بی آر پنجاب بابر حیات تارڑ نے اولڈ اسسٹنٹ کمشنر آفس اور تحصیلدارآفس کی پرانی عمارتوں کو بحال اور ریونیو ریکارڈروم کی تزائین و آرائش اور تعمیر کے منصوبہ جانت بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ڈیجٹیلز گرداریوں اور فرد کے اجراءاور دیہی مرکز مال کو فعال بنانے کیلئے پٹواریوں کو ہفتہ میں 3 دن تربیت کروائی جائے اور تین دن فیلڈ میں کام کروایا جائے ۔ بابر حیات تارڑ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کے قیام مقصد قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنا ہے،صوبہ کے تمام اضلاع میں ضلع کی سطح پر ایمرجینسی آپریشن سنٹر کو جدید آلات سے آراستہ کیا گیا ہے۔تمام اضلاع میں قائم ایمر جینسی آپریشن سنٹرز کی سیٹلائٹ کے ذریعے صوبہ کی سطح پرمانٹیرنگ کی جائے گی۔ پرونشل ڈیزاسٹر اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ایمرجینسی آپریشن سنٹرز فنکشنل کردیا گیا ہے۔ ایمرجینسی آپریشن سنٹرز کی بدولت ضلع میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کی براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔ قدرتی آفات, سانحات اور حادثات کے متعلق ڈیزاسٹر الرٹ اور وراننگ جاری کی جاسکے گی۔ ہنگامی صورتحال میں سرکاری اداروں اور کمیونٹی کے مابین درست معلومات کا تبادلہ اوراسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دی جاسکے گی. قدرتی آفات, حادثات اور سانحات سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے صوبہ کی جانب سے وسائل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ندی نالوں اور دریاو ¿ں میں طغیانی سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈیجیٹیل ایلوایشن ماڈل سے مدد لی جائے گی۔ آفات اور حادثات کے سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے ملٹی ہزرڈ ولنریبلٹی رسک اسیسمنٹ کے ذریعہ ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آپریشن سنٹر کی بدولت مستعد، مثبت اور بروقت فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ قدرتی آفات، سانحات اور حادثات کے متعلق ڈیزاسٹر الرٹ اور وراننگ جاری کی جاسکے گی۔