انجمن پٹواریاں پاکستان بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کی تنظیم سازی کا عمل مکمل

انجمن پٹواریاں پاکستان بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں تنظیمی عہدیداران کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی، اجلاس میں انجمن پٹواریاں پاکستان کے عہدیداروں نے شرکت کی، چوہدری عبدالمجید جٹ کو تنظیم کا سرپرست اعلیٰ ،خیبر پختونخوا کے خالد خان کو مرکزی صدرجبکہ چوہدری تنویر خان کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق انجمن پٹواریاں پاکستان بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے، اس حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے تنظیمی عہدیداران شریک ہوئے، اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل عہدیداروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی، چوہدری عبدالمجید جٹ کو انجمن پٹواریاں پاکستان بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کی تنظیم کا سرپرست اعلیٰ ،خیبر پختونخوا کے خالد خان کو مرکزی صدرجبکہ چوہدری تنویر خان کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جبکہ جن باقی عہدیداروں کے ناموں کی منظوری دی گئی ان میں ملک زاہد افضل چیف آرگنائزر، مہر امتیاز سینئر نائب صدر، چوہدری حنیف جٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سردار نعمان خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری، نوید ثقلین فنانس سیکرٹری، خلیل احمد جٹ سیکرٹری نشرواشاعت، سید مکمل شاہ چیئرمین سپریم کونسل، ضیاءالرحمان رانجھا چیئرمین مجلس عاملہ، قاری عبدالجبار ندیم چیئرمین ایکشن کمیٹی،محمد آصف ڈھولہ چیئرمین رابطہ کمیٹی، چوہدری اسد علی پپو چیئرمین مصالحتی کمیٹی منتخب کیا گیا ہے، انکے علاوہ اقبال احمد مری کو نائب صدر سندھ، کوثر علی کوثر کو نائب صدر پنجاب، اورنگزیب بخاری نائب صدر بلوچستان، چوہدری محمد اصغر نائب صدر آزاد کشمیر، ذاکر حسین ںائب صدر گلگت بلتستان، اعجاز خان نائب صدر کے پی کے جبکہ عمر مسعود بڑ اور الہی بخش بھائیو کو سپریم کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے، تںطیمی عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے چوہدری شاہد عنصر گورایہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے پٹواریوں پر مشتمل مرکزی تنظیم کی تنظیم سازی کا عمل پورا کرلیا گیا ہے، تمام ناموں کی منظوری متفقہ فیصلے سے دی گئی ہے، یہ سب قابل لوگ ہیں جن سے بہتر کام کی امید ہے، اس موقع پر نومنتخب صدر خالد خان کا اجلاس میں شامل تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پٹواری محمکہ مال میں ریڑھ کی ہڈی رکھتے ہیں، ملک میں پٹوار خانہ کا یکساں نظام ہونا چاہیئے، وہ اپنے ساتھیوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے، بعد ازاں نومنتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف بھی لیا۔