قومی ایئرلائن نے کوئٹہ سے دبئی کیلئے براہ راست پروازیں بحال کردیں ، کوئٹہ سے دبئی ہفتہ وار 2 پروازیں ہوں گی ‘ کوئٹہ سے پی آئی اے کی دبئی کے لیے پہلی پرواز161مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے ، برراہ راست پرواز سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا کیوں کہ اس سے پہلے دبئی پرواز کے لیے بلوچستان کے عوام کو کراچی جانا پڑتا تھا۔