آج رات برفانی طوفان آنے والا ہے،گھروں سے بالکل باہر نہ نکلیں، 50 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان آئے گا اور شدید برفباری ہو گی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات کے رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق مری اور گلیات کی انتظامیہ کی جانب سے مقامی آبادی اور سیاحوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔مری، گلیات اور آزاد کشمیر کیلئے طوفانی موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آج رات ان علاقوں میں برفباری طوفان آنے والا ہے۔ شدید موسمی صورتحال رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں 50 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان آئے گا اور شدید برفباری ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ مری میں اس وقت شدید برفباری جاری ہے۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.494.0_en.html#goog_709176314TAP TO UNMUTEAdvertisement

اس تمام صورتحال میں حکومت کی جانب سے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔