خاموش رات میں بھیانک قہقے مری میں گوجتے رہے یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب مری انتظامیہ کی نااہلی انسانیت کو نوچ نوچ کر کھا رہی تھی اب کہا جارہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات ہوں گی اللہ کرے کہ تحقیق کرنے والوں کو خوف خدا یاد رہے اور وہ سچ لکھیں اس تحقیقاتی کمیٹی کا وہ مقام ہے جو کسی عمارت کی تعمیر میں بنیاد میں رکھی جانی والی اینٹوں کا ہوتا ہے تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیڑھی اینٹ رکھی تو تحقیقاتی عمارت بھی ٹیڑھی تعمیر ہوگی مری سانحہ پر جناب سلمان احمد صدیقی دھڑکتا ہوا دل بھی پردہ اخفاء میں چھپی ہوئے حقائق جاننے کے لیے بے چین ہے سب کی طرح انہیں بھی خوف ہے کہ کہیں تحقیقاتی رپورٹ غلط مفروضوں پر نہ آئے
