مسلم لیگ(ج) کے صدر اقبال ڈار آج بدھ کو سکھر میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ملکی سیاسی صورت حال پر مسلم لیگ(ج) کا موقف بیان کریں گے اور اپنے دورہ سندھ کی تفصیلات سے پریس کو آگاہ کریں گے اقبال ڈار ایک ہفتے سے سندھ کے دورہ پر ہیں اور انہوں نے اپنے دورہ کے دوران سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں اس دوران درجنوں سیاسی کارنوں نے مسلم لیگ(ج) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ملک کی سیاسی صورت حال، سندھ میں بلدیاتی قانون کے لیے حکومت سندھ کے بل سمیت دیگر اہم سیاسی معاملات پر وہ اپنی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ(ج) کا موقف بیان کریں گے