فہم القرآن و فکر اقبال
21 ویں صدی میں
ڈاکٹر محمد رفیع الدین
ممتاز مصنف و مفکر
کے افکار و تصورات کی
روشنی میں مکالمہ و ڈائیلاگ کا انعقاد دبستانِ اقبال لاہور میں
مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کے زیر اہتمام ہوا جس کی صدارت دبستانِ اقبال کے ڈائریکٹر
میاں اقبال صلاح الدین نے کی اور افتتاحی گفتگو میزبان مجلس عبدالمتین اخونزادہ نے ادا کئے،،
انتظامی ذمہ داری جناب مسعود میر نے اور تلاوت قرآن پاک ڈاکٹر طلحہ شاہ صاحب نے فرمایا،،
مہمان خاص مفکر اور دانش ور
جناب احمد جاوید صاحب نے
ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم پر انتہائی جامع اور معنی خیز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و تصورات
اور لمحہ موجود کی انسانی دانش و حکمت کے پیش نظر
ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم کے کام اور تعمیری مباحث و دانش مندی کی احیاء و تعارف وقت کی ضرورت ہے،،،
ان کے کتب وفکر کی ترویج و اشاعت ضروری ہے،،
قرآن اور علم،
آئیڈیالوجی آف دی فیوچر
مستقبل کا نظریہ
حکمت اقبال
اسلام کا نظریہ تعلیم
منشور اسلام
ان کی شاہ کار کتب ہیں،،،
مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے نے علامہ اقبال کے افکار و تصورات کی فریم ورک تشکیل و تعبیر نو کے لئے ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم کا درست انتخاب کیا ہے،،،
مجلس میں خواتین اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور سوالات کئے،،
ممتاز مصنف ڈاکٹر اعجاز الحق،
ڈاکٹر شفیق عجمی اور دوسرے
اہل علم و ادب شریک محفل رہے،،،