رجب کا چاند نظر آگیا۔

ملک میں ماہ رجب کا چاند نظر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک میں ماہ رجب 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ رجب المرجب 1443 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوا۔چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چئیرمین نے اعلان کیا کہ یکم رجب جمعرات 3 فروری کو ہو گی، جبکہ شب معراج یکم مارچ 2022 کو ہوگی۔ یاد رہے ماہ رجب کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف 2 ماہ باقی ہے، ماہ مبارک کا آغاز اپریل میں ہو گا۔ واضح رہے کہ ماہ رجب کو اسلام کے ظہور سے بھی پہلے سے حرمت والے مہینے کا درجہ حاصل ہے اور اس مہینے میں جنگیں رک جایا کرتی تھیں، اس مہینے کئی اہم اسلامی واقعات بھی پیش آئے ہیں۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.496.0_en.html#goog_1929693516اسلامی سال کے ساتویں مہینہ کا نام رجب المرجب ہے اور اس نام کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ رجب ترجیب سے ماخوذ ہے اور ترجیب کے معنی تعظیم کرنا ہے۔ یہ حرمت والا مہینہ ہے اس مہینہ میں جدال و قتال نہیں ہوتے تھے اس لیے اسے ’الاصم رجب‘ کہتے تھے کہ اس میں ہتھیاروں کی آوازیں نہیں سنی جاتیں۔ اس مہینہ کو ’اصب‘ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ اس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت و بخشش کے خصوصی انعام فرماتا ہے۔اس ماہ میں عبادات اور دعائیں مستجاب ہوتی۔ حدیث نبوی ﷺ میں ارشاد فرمایا گیا ہے کہ رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے ۔ یہی مہینہ معراج النبی ﷺ کا بھی مہینہ ہے یعنی اسی ماہ کی 27 تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبیﷺ کو آسمانوں کی سیر کرائی اور ملاقات کا شرف بخشا۔