پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس
ولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سربراہی اجلاس اڑھائی گھنٹے جاری رہا، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ماڈل ٹاؤن ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ،شہباز شریف ،حمزہ شہباز، مریم نواز،اکرم درانی رانا ثناء اللہ اورخواجہ سعد رفیق شریک ہوئے۔دیگر مختلف جماعتوں کے رہنما اورلندن سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے ورچوئل شرکت کی۔اجلاس میں پہلے لانگ مارچ ہوگا یا ان ہاؤس تبدیلی سمیت تمام آپشن پر غور کیا گیا۔