اسلام آباد
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ملک میں تبدیلی لائے گا انہوں نے یہ بات پیپلز پارٹی ضلح راولپنڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں ضلح راولپنڈی کے عہدیداران اور کوٹلی ستیاں مری کے عہدیداران شریک ہوئے انہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا فیص آباد اسلام آباد پر تاریخی لانگ مارچ ہوگا چیرمین اور لانگ مارچ شرکاء کا والہانہ استقبال ہو گا جیالے ناکام نااہل حکمرانوں۔ سے نجات کیلئے نکل پڑے ہیں پیپپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو شہید کی قیادت میں بھی کامیاب لانگ مارچ کیا ہم نے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا عمران خان اور ہمنوا کس باغ کی مولی ہیں پرامن لانگ مارچ کو روکنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے عوام دشمن حکمرانوں سے نجات حاصل کرکے رہیں گے، سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ اسلام آباد سے قبل بدزبان بریگیڈ مخبوط الحواس ہو گیا ہے نالائق کپتان اور ناکام وزرا کی چیخ و پکار وقت نزع کی گواہی ہے قومی خزانے کے خائنوں اور عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کو تمام آئینی طریقوں سے انجام تک پہنچائیں گے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ لوہا گرم ہو رہا ہے صرف آخری چوٹ لگانی باقی ہے ،پارلیمنٹ پر اندر اور بائر سے حملہ ہونے والوں کو پارلیمنٹ سے تحریک عدم اعتماد کے زریعے نجات حاصل کریں گے قلیل ترین اکثریت کے حامل وزیراعظم کے خلاف حکومتی ارکان کے استعفے بھی آ سکتے ہیں نیر بخاری نے کہا ہے کہ عوام کو تکالیف میں مبتلا کرنے والا وزیراعظم کابینہ توسیع کے زریعے اشرافیہ کو ریلیف دے گا عوام الناس دو کی بجائے ایک وقت کی روٹی پر بے روزگاری میں تاریخی اضافہ ہو گیا ہے اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ اسلام آباد میں شریک لاکھوں شہری حکمرانوں پر عوامی عدم اعتماد کریں گے
اسلام آباد
سندھ کے وزیر اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پیکا قانون سے زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ابھی دو آرڈیننس لائے ہیں پیکا کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے جس میں زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے اس قانون کو بنیاد بنا کر لوگوں کو غلط سزا دی جائے گی ہم نے پہلے بھی اس کی مخالفت کی تھی سب سے بڑا جھوٹ پی ٹی آئی بولتی ہے وزیر اعظم کو اپنے اور حکومت کے اوپر تنقید نالاں گزری سخت قوانین بنائے جائے رہے ہیں ایسے کالے قوانین پہلے کبھی نہیں بنے جو یہ نااہل تبدیلی سرکار کے دور میں بن رہے ہیں یہ حکومت عوام کے ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لیے نان ایشوز کو سامنے لاتی ہے نااہل حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے بلاول بھٹو زرداری ستائیس فروری کو عوام کے لیے نکل رہے ہیں پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے ایشوز پر بات کی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تاریخی لانگ مارچ ہو گا عمران خان نیازی جب تک اقتدار میں رہے گا عوام کی مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھیں گی اس نااہل حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہے