عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی تین گھنٹے طویل ون آن ون ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی تین گھنٹے طویل ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ موجودہ علاقائی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک روس رہنماؤں نے جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن میں ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔