کومت نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں تین روز تک تمام سرکاری ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں شیڈول او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے باعث حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں تین روز تک عام تعطیل کا اعلان کیا۔کابینہ ڈویژن نے 22 مارچ اور 24 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں 22 اور 24 مارچ کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے جبکہ 23 مارچ کو ملک بھر میں یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔