شاہراہ دستور پر مظاہرہ

پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین نے اپنی پینشن کے معاملے کے حل کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پرملدرآمد کے لیے مظاہرہ کیا اور بڑی تعداد شاہراہ دستور پر مظاہرہ کے لیے اکٹھی ہوئی، ملازمین نے اپنی پینشن میں اضافہ کے لیے شاہراہ دستور پر مظاہرہ کیا، اور مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان کی کوشش تھی کہ وہ عدالت عظمی کے سامنے اپنا مدعا بیان کریں تاہم پولیس نے مظاہرین کو سپریم کورٹ کی جانب نہیں جانے دیا، پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی پینشن کا معاملہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے اور ان ملازمین کی شنوائی نہیں ہورہی، یہ شنوائی نہ ہونے سے متعلق ان ملازمین کی ایک رائے ہے کہ ان کی شنوائی نہ ہونے کی وجہ کیا ہے، حکومت اور انتطامیہ دونوں کی ذمہ داری ہے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین جنہوں نے اپنی جوانیاں اس ادارے کو دی ہیں ان کی بات سنی جائے، ان کا مسلۂ حل کیا جائے اور انہیں بھی باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملنا چاہیے
یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ ہو یا نیم سرکاری ادارہ یا کارپوریشن، ان تمام اداروں کے ملازمین کا معاشی تحفظ کرنا لازمی ہے انہیں قانون کے مطابق ان کی جائز مراعات ملنی چاہیے،