کاغذاتِ نامزدگی آج جمع ہونگے

قومی اسمبلی نے نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، جبکہ اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق نئے وزیرِ اعظم کا الیکشن کل ہو گا۔

وزیرِ اعظم کے امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے تک ہو گی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے کل (11 اپریل کو) ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2 بجے ہو گا۔

اس سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔