پاکستانی قوم کو ایک ہفتے تک ہیجانی کیفیت میں رکھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان برطرف ہوگئے
عمران خان نے سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت ختم ہونے کے آخری منٹ میں اسپیکر اسد قیصر کی قربانی لی اور وہ ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے مستعفی ہوگئے اور ایوان ایاز صادق کے سپرد کرکے چلے گئے جسکے بعد ایاز صادق نے اپنی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی۔