تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نئے انتظامی صوبے ملک کی ضرورت ہیں، یہ تحریک ہزارہ کے عوام کی آواز ہے، صوبہ ہزارہ تحریک کسی ایک جماعت، تنظیم یا طبقے تک محدود نہیں ہے،ہماری تحریک کیسی ایک حکومت تک نہیں ہم آئینی طریقے سے صوبہ حاصل کرینگے اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے ہم ہر ممکنہ کوششیں کریں گے،رمضان المبارک کے بعد ہزارہ کے مختلف حصوں میں کنونشن منعقد کرینگے،ضرورت پڑی تو اسلام آباد بھی آئیں گے، صوبہ ہزارہ تحریک مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی، 12 اپریل 2010ء کو تحریک صوبہ ہزارہ کے دوران سات نوجوانوں کی شہادت کی بارویں برسی کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںسینیٹر طلحہ محمود ، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگی راہنماء جاوید مرتضیٰ عباسی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ملک میںنئی تحصیلوں اور اضلاع کی نسبت نئے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔صوبہ ہزارہ تحریک ہزارہ کے لوگوں کی آواز ہے 12سال سے تحریک جاری ہے، کستان کیلئے بہتر ہے کہ مزید صوبے بنائے جائیں صوبے عوام کی خوشحالی اور بہتری کیلئے بہت ضروری ہے، سابقہ حکومت نے وعدہ بھی کیا تھا لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، سینیٹر طلحہٰ محمود نے تحریک کے حوالے سے سینٹ میں آئینی بل پیش کیا تھا لیکن پچھلی حکومت نے اس کو دیکھا تک نہیں، چیئرمین سینیٹ نے بھی وعدہ کیا تھا اور انہوں نے بل ا سٹنڈنگ کمیٹی کے حوالے کردیا تھا ہماری تحریک کسی ایک حکومت تک محدود نہیں ہے، ہم آئینی طریقے سے صوبہ حاصل کرینگے اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے ہم ہر ممکنہ کوشیش کریں گے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری آواز متعلقہ لوگوں تک پہنچائی جائے،رمضان المبارک کے بعد ہزارہ کے مختلف حصوں میں کنونشن منعقد کرینگے، اگر ہمیں ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں احتجاج بھی کریں گے صوبہ ہزارہ تحریک مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی ، اس موقع پر سینیٹر طلحہٰ محمود کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی ہم اپنے شہدا ءکو یاد کرتے ہیں اور انکے لئے ہزارہ میں دعائے مغفرت ہوتی ہے، عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ ہزارہ کو صوبہ بنائیں گے لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ،جہاں تک تعلق ہے کہ ہم کیوں صوبہ چاہتے ہیں اس وقت ملک میں معاشی بحران ہے اسلام آباد ایک بہت خاص جگہ ہے لیکن یہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اگر صوبہ ہزارہ بناتے ہیں تو یہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوسکتی ہے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اس تحریک میں تیزی سےآگے بڑھیں، ن لیگی راہنماء مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ 12 اپریل کو ہمارے شہداء صوبہ ہزارہ کیلئے احتجاج کررہے تھے انکو ٹارگٹ کرکےقتل کیا گیا انکی قربانی کی وجہ سے صوبہ ہزارہ تحریک بنی ، امید ہے کہ شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائینگی،جب گزشتہ حکومت قیام میں آئی تو اپوزیشن نے سابقہ حکومت کو آفر کی کہ صوبہ ہزارہ اور پنجاب کے حوالے سے ہم اپکے ساتھ تعاون کرینگے لیکن سابقہ حکومت نے اس پر کوئی بات نہیں کی آج پھر متحدہ اپوزیشن حکومت میں آئے ہیں ہم انکوآفر کرتے ہیں اگر وہ پاکستان کی عوام کے ساتھ مخلص ہے تو صوبہ ہزارہ تحریک کو کامیاب کریں، پریس کانفرنس کے دوران تحریک صوبہ ہزارہ کےشہدا ءکیلئے خصوصی دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔
