وائس ایڈمرل محمد فیاض وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہوگئے ہیں انہوں نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کہ وائس ایڈمرل محمدفیاض جیلانی سبکدوش وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہوگئے ہیں۔وائس ایڈمرلکلیم شوکت اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہوگئے، وائس چیف آف دی نیول اسٹاف محمدفیاض جیلانی نے 1984میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وائس ایڈمرل محمد فیاض کمانڈ اینڈاسٹاف کی ذمہ داریوں کا تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے نیول سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کے فرائض انجام دیے، انہوں نے کمانڈر کوسٹ کے فرائض بھی سرانجام دیے، محمدفیاض واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی رہے دریں اثناء ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی تعینات ہوگئے ہیں 13 نومبر کو ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو پاک بحریہ کا کمانڈر کراچی مقرر کیا گیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انھوں نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے چارج لیا۔ پی این ایس بہادر کراچی میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر کراچی کا چارج لیا۔ وہ کمانڈ سنبھالنے کے بعد رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام تربیتی یونٹس کے سربراہ ہوں گے
