مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں تاجر رہنماﺅں کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عزیز مہمند سے ملاقات
اسلام آباد ( ) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں اسلام آباد کے تاجر رہنماﺅں کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عزیز مہمند سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں اسلام آباد میں تعینات ہو نے پر مبار کباد دی ور گلدستہ پیش کیا ، اس موقع پر ملک ظہیر ،شیخ سلیم ،عتیق جنجوعہ، عبید عباسی، آصف علی، سید عمران بخاری، راجہ ضیاءاحمد، چوہدری جاوید، ملک صفت، راشد عزیز، شیخ جاوید، ملک رضوان، علی اصغر خان، ندیم عباسی اور دیگر تاجر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
محمد کاشف چوہدری نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عزیز مہمند کواسلام آباد کی تاجر برادری کی طرف سے مکمل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ اسلام آباد کی تا جر برادری مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہوں گے اور ہمیں اُمید ہے کہ آپ کی قیادت میں اہلیان اسلام آباد اور تا جر برادری کو درپیش مسائل جن میں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں بجلی اور گیس کے کنکشنزکے حصول میں درپیش رکاوٹوں کا خا تمہ ،تجاوزات اور تجاوزات مافیا کا خاتمہ، ٹریفک کے نظام کی بہتری ،مارکیٹ کمیٹی کو حقیقی تاجر وںکی نمائندگی کے ساتھ ازسر نو فعال کر نا،حقیقت پر مبنی ریٹ لسٹوں کی تیاری اور ناجائز منافع خوری جیسے اقدامات کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا پڑے گا ،اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عزیز مہمند نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے شہریوں اور تا جر برادری کے لیے ہروقت کھلے ہیں وہ شہریوں اور تاجروں کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں مسائل کا خاتمہ کے لئے پر اُمید اور پر عزم ہیں۔