رات گئے ای الیون سیکٹر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اسلا م آباد عرفان نواز میمن نے رات گئے ای الیون سیکٹر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شدید بارش کے باعث ریسکیو ٹیموں کی طرف سے سیکٹر میں جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

شدید بارشوں کی وجہ سے گزشتہ سال اس علاقے میں برساتی نالے کے بھر جانے سے سیلاب آ گیا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے نالوں میں طغیانی کے نقصان سے بچنے کے کئے پیشگی اقدامات کر رہے ہیں۔ریسکیو ٹیمیں ،چیف آفیسر ایم سی آئی اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔