ہمیں اپنے بہ پناہ محبت کرنے والے والد پر بہ انتہا فخر ہے, جنہیں گو کہ قدرت نے بولنے اور سننے کی صلاحیتوں سے نہیں نوازا لیکن انہوں نے اسے کبھی اپنی معذوری نہیں سمجھا اور اپنی اولاد کی بھرپور محنت کے ساتھ ایک باوقار انداز سے پرورش کری۔
اتوار 19 جون 2022 کو دنیا بھر میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے
سلمان احمد صدیقی (وصفی)
نظم برائے فادر ڈے
جو خود پر گزرتی ہے، وہ ہم پر کھول نہیں سکتا
مشیت خدا ہے میرا باپ بول نہیں سکتا
دیانت،شرافت سے عبارت ہے زندگی اس کی
لالچ زر سے ایمان اس کا ڈول نہیں سکتا
تا عمر رخ روشن مسکراہٹوں سے سجا رہا
کوئی پیمانہ کبھی اس کی محبتوں کو تول نہیں سکتا
معذوری کو جس نے کبھی مجبوری نہ بنایا
پالا ہمیں جس شان سے وہ مول نہیں سکتا
کردیتا ہے نہال ہم کو اپنی پیار بھری نظر سے
وصفی کیا غم ہے جو سماعت میں رس گھول نہیں سکتا
سلمان احمد صدیقی(وصفی)