قومی اسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ

پیریس(قاضی ظفر)فرانس میں قومی اسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا صدر میکرون کی جماعت کو سب سے زیادہ ۲۲۴ نشتیں لینے میں کامیاب ہوگئی ۔
فرانس کے ملک بھر کے ۴۸.۷ ملین رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 54 فیصد سے زائد ووٹرز نےووٹنگ میں حصہ نہی لیا فرانس کے صدر میکرون کےانتخابی اتحاد کو ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 577 نشستوں میں سے۔
۲۲۴حاصل ہوئیں ہیں تاہم قومی اسمبلی میں انھیں ۲۸۹ کی اکثریت نہی مل سکی اور انھیں مزید 24 نشتوں کے لیے آزاد یا دیگر جماعتوں کے ممبران درکار ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد ۱۴۹
نشتیں لینے میں کامیاب ہؤا،صدر میکرون کی 28 رکنی حکومتی کابینہ میں سے 15 وزرا انتخابی دنگل میں اترے ہیں
دوپہر تک ملک بھر میں صرف ۱۸.۹۹ فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے شام پانچ بجے تک ٹرن آؤٹ بمشکل ۳۸.۱۱ فیصد پہنچا ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا ،فرانس میں قومی اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلہ ۱۱ جون کو ہونے والے الیکشن میں جو دو امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے انکے درمیان مقابلہ تھا میکرون کی جماعت وسط نظریات اور حامیوں پر مشتمل اتحادیوں نے Togather کے نام سے جب کہ بائیں بازو کے نظریات کی پانچ جماعتوں سوشلسٹ اور لبرلزنے (NUPES)کے نام سے اتحاد میدان میں اترا ہے ان انتخابات میں مسلم مخالف اور امیگریشن کے حوالے سے سخت گیر نظریات رکھنے والی جماعت فرنٹ نیشنل انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو قومی اسمبلی کے انتخابات میں 89 نشتیں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ کنزرویٹو قومی اسمبلی کی 78 نشتیں لینے میں کامیاب ہوگیا ہے اور اس وقت اسے کنگ میکر کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔