اسلام آباد میں وومن بزنس کانفرنس

ارک چیمبر وومن انٹر پینیور کونسل کے زیر اہتمام گزشتہ روز اسلام آباد میں وومن بزنس کانفرنس منعقد کی گئی جس ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک ، افسانہ رحیمی چیئرپرسن سارک چیمبر وومن انٹرپینیور(افغانستان چیپٹر) ، مرزا عبدالرحمن چیئرمین کوآرڈینیشن ، رفعت ملک نائب صدر ایف پی سی سی آئی ، زبیر احمد ملک ایگزیکٹیو ممبر سارک چیمبر ، برجٹ لیم ہیڈ آف کنٹری آفس پاکستان ایف این ایف، حنا منصب خان چیئرپرسن سارک وومن انٹرپینیور کونسل (پاکستان چیپٹر) نے پاکستان بھر کے وومن چیمبرز کے عہدیداروں وممبران سے خطاب کیا۔ کانفرنس سے جنوبی ایشیاکے رکن ممالک بھارت، افغانستان، نیپال اور سری لنکا کی نامور شخصیات نے بھی اظہار خیال کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وومن چیمبرز کی کاوشوں اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سارک چیمبر پہلے ہی جنوبی ایشیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہے۔ ویمن چیمبر خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو نمائش اور فروغ دینے اور خواتین کو اپنی مالی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف نمائشوں اور غیر ملکی دوروں کا منصوبہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی 50 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں اور ان کے فعال کردار کے بغیر ملک کی معاشی ترقی ممکن نہیں۔ معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) اور اس کی ٹریڈ باڈیز نوجوان خواتین کی جانب سے شروع کیے گئے اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرکے ملک میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ جنوبی ایشیا میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ انہیں ترقی اور خوشحالی کے سفر پر ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ آگے آئیں اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔کانفرنس تین مراحل پر مشتمل تھی۔ اس دوران مہمانان گرامی میں شیلڈز اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔