وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس اورجمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نےدانہ سر کے مقام پر مسافر کوچ کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شاہراہوں پر سفر محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مزید کام کی ضرورت ہے،دانہ سر کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی بہتر علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام شہید ہونے والے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید ہونے والے افراد کو جنت میں اعلی ٰمقام نصیب فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
