سعودی ولی عہد نے ملک میں 30 تاریخی مساجد کی تزئین و آرائش اور بحالی کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحالی منصوبے میں 13علاقوں میں واقع تاریخی مساجد کی تعمیر اور تزئین کی جا رہی ہے۔
منصوبے کے تحت مختلف علاقوں میں واقع 130 تاریخی مساجد کو بحال کیا جائے گا۔
سعودی میڈیا نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں ریاض ریجن میں 6، مکہ مکرمہ میں 5 مساجد کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں 4 ، عسیر میں 3 اور مشرقی صوبہ میں 2 مساجد کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔