خطہ اور دنیا میں امن کی ضمانت

کشمیر کا تصفیہ بر صغیر کی تقسیم کا ایجنڈا ہے اسے مکمل کرنا ہی اس خطہ اور دنیا میں امن کی ضمانت ہے، کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہی پائیدار حل ہے، یہ بات ممتاز دانش ور اور تجزیہ کار حکیم محمد سہارن پوری نے الحاق پاکستان کی قرارداد کے یوم کے حوالے سے ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، تقرین پاکستان میڈیا تھنک ٹینک نے پریس کلب میں کی تھی، تقریب میں اشرف خان اور دیگر نے اظہار خیال کیا، حکیم محمد ا حمد سہارن پوری نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد رنگ لائے گی اور انہیں اپنے نظریہ پر قائم رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارت نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے بلکہ بہ اس خطہ کے لیے عالمی امن کے لیے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف آبی دھشت گردی اس لیے ہے کہ ہم کشمیری عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمائت کرتے ہیں اسی لیے بھارت اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی اپنی ہر سازش کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا وہ ہمیشہ سے پاکستان میں بدترین دہشت گردی کا مرتکب رہا ہے جس کے ٹھوس ثبوت پاکستان عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کو ڈوزیئر کی صورت میں فراہم کر چکا ہے۔ بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو خود اقبال جرم کر چکا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ بھارتی سازشیں صرف اسی دہشت گردی تک محدود نہیں‘ وہ پاکستان کیخلاف کھلی آبی دہشت گردی بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دریائے راوی اور دریائے سندھ پر دوسو سے زائد چھوٹے بڑے ڈیمز تعمیر کرچکا ہے جو سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جبکہ دریائے جہلم اور چناب کے پانی کا رخ موڑ رہا ہے۔پاکستان کی قریباً 75فیصد زراعت کا انحصار دریائے سندھ کے پانی پر ہے جسے بھارت کنٹرول کرتا ہے اشرف خان نے کہا کہ بھارت کا ایجنڈا تو ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کونقصان پہنچانے کا ہی رہا ہے‘اس ایجنڈے کا توڑ ہمیں خود کرنا ہے