شدید بارشوں نے تباہی مچادی

ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں نے تباہی مچادی جس کے پیشِ نظر سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دستے بھی سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

مسلسل بارشوں نے دیہی علاقوں اور شہروں میں انفرااسٹرکچر کو بھی تباہ کردیا ہے، رواں ماہ کے شروع میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

اس حوالے سے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ‘موسمیاتی تبدیلی ہمارے دور کی ایک ‘ناقابل تردید حقیقت’ ہے اور اس کے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔