نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم کردیا گیا


وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم کردیا گیا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اس گروپ کے سربراہ ہوں گے تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ پولیو کیخاتمے کو قومی ترجیح کے طور پر اتفاق سے آگے بڑھائے گا، شہناز وزیر علی اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق ایڈوائزری گروپ میں شامل ہوں گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہر سہ ماہی ہوگا، اجلاس میں پولیو کے خاتمے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، گروپ پروگرام کے امور پر مطلوبہ رہنمائی اور معاونت دے گا، گروپ کا پہلا اجلاس 16دسمبر2019 کو شروع ہونے والی مہم سے پہلے ہوگاوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ایڈوائزری گروپ پولیو وائرس کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی ہے، انسدادپولیو قومی پروگرام ہے، سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے باعث ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، نظریں پاکستان پرجمی ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانا ہے، بچے مستقبل ہیں ان کو اپاہج ہونے سے بچانا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے رواں برس ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 82 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں