سعودی فنڈ فور ڈیولپمنٹ کا وفد پاکستان میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی اورکنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال کے منصوبوں کی معاونت کے لیے 21.5 ملین ڈالرز پر مشتمل سعودی گرانٹ کے ساتھ طبی آلات اور فرنیچر کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں پاکستان میں سعودی سفیر کی موجودگی میں شریک ہوا۔
پاکستان میں 2005ء کے زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کے لیے یہ مملکت کی گرانٹ کی توسیع ہے۔
جموں وکشمیر میں واقع کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں 6000 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی میں 9 سائنسی فیکلٹییز، 6 آرٹ کے شعبے اور 1200 طلبہ کی رہائش پر مشتمل ایک ہاسٹل ہے۔
اسی طرح مانسہرہ میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال میں امراض کے علاج کے لیے 250 بستروں کی گنجائش والے کارڈیالوجی اور آرتھوپیڈکس وغیرہ سمیت تمام اہم طبی شعبے موجود ہیں۔ یہ ہسپتال روزانہ 2,000 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔