الیکشن کمیشن نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ذرائع آمدورفت معطل ہونے اور سڑکوں ،پلوں اور دیگر املاک کو نقصانات پہنچنے اور عوام کی آمدورفت محدود ہونے کی وجہ سے ضلع لسبیلہ میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کا جاری عمل روک دیا گیا ہے۔حالات بہتر ہونے پر الیکشن کا عمل دوبارہ وہی سے شروع کیا جائے گا جہاں روک دیا گیا ہے۔
