اسٹاک ہوم میں پاکستانی پرچم کشائی

اسٹاک ہوم میں پاکستانی
سفیر ظہور احمد نے پاکستان ہاؤس سویڈن میں 75ویں یوم آزادی پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے اور مسیحی گلوکاروں اور چھوٹے بچوں کی جانب سے حب الوطنی کے گیت پیش کیے گئے۔ نامور پاکستانی نژاد اوپیرا سنگر ونسیٹ ہاشمی نے بھی پرفارم کیا۔

سفارتخانے کے زیر اہتمام فوٹو گرافی کے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جس میں سویڈن سے پاکستان آنے والوں کی لی گئی تصاویر بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر پاکستان کے سویڈش دوستوں کے ویڈیو پیغامات بھی پیش کیے گئے۔ ان میں پرائیڈ آف پرفارمنس وینی لیگرکل بھی شامل تھیں جنہوں نے پاکستان میں بطور نرس 40 سال گزارے۔
سفارتخانے نے سویڈن/فن لینڈ میں پاکستانی نژاد پاکستانیوں کی پروفائلز اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ ان میں مصنف قیصر محمود، گلوکار ونسنٹ ہاشمی، کاروباری تنزیلہ خان اور تعلیمی، کاروبار اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

پاکستانی سویڈش کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ منتخب سویڈش مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور روایتی پاکستانی ناشتے سے لطف اندوز ہوئے۔