قطعہِ وفات – نیرہ نور
سلمان احمد صدیقی (وصفیٓ)
طبعیت کی سادہ لوح تھی، لہجے میں اک مٹھاس تھی، اک سرور تھا
بسیرا رہا جس کا شہرت کے بلندیوں پر، مگر نام کا بھی نا غرور تھا
وصفیٓ برسوں جس کی مدھر آواز سماعتوں میں رس انڈیلتی رہی
آج وہ سروں کی ملکہ ہم سے رخصت ہوئی، نام جسکا نیرہ نُور تھا
کراچی – 20 اگست 2022