من گھڑت خواب

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 21 اگست کو سینکڑوں افراد اور علما نے ایک مقامی فیملی پارک کے خلاف احتجاج کیا اور ’بنوں پارک نامنظور‘ کے نعرے لگاتے ہوئے اس میں خواتین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

احتجاج کے شرکا نے تقاریر کے دوران 14 اگست کو بنوں کی خواتین کا گھروں سے نکل کر متعلقہ پارک میں جانے کا اقدام ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے سے متاثرہ ایک عمل قرار دیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ’ایک مولانا نے لوگوں میں انتشار پھیلانے کے لیے من گھڑت خواب بھی سنائے