سیلاب کی تباہ کاریوں کے دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں میں جون سے اب تک 900 سے زائد شہری جاں بحق اور ایک ہزار 293 زخمی ہوچکے ہیں۔

سماجی راطے کی ویب سائٹ پر متعدد ٹوئٹس میں وفاقی وزیر شیری رحمٰن نےکہا کہ ملک بھر سے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے مختلف واقعات میں جون سے اب تک 903 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 326 بچے اور 191 خواتین شامل ہیں اور اسی طرح ایک ہزار 293 افراد زخمی ہوئے ہیں۔