یبرپختونخوا (کے پی) کے شہر بنوں میں تفریح کے لیے چند سال قبل کھولے گئے واحد فیملی پارک کو مقامی مذہبی افراد کے احتجاج کے بعد بند کیے جانے پر شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔
اداکارہ و ماڈل آمنا الیاس نے بنوں کے واحد خواتین کے پارک کو بند کیے جانے سے متعلق خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔
آمنا الیاس نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ اب مرد حضرات کو خواتین کا تازہ ہوا لینے کے لیے پارک میں جانا اور وہاں گھومنا بھی فحش نظر آنے لگا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ خواتین کو پارک میں جانے سے روکنے کے بجائے وہاں ان مرد حضرات کے جانے پر پابندی لگائی جانی چاہیے جو کہ حقیقی مسئلہ پیدا کر رہے ہیں۔