شکاگو یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے توانائی پالیسی کی رپورٹ

شکاگو یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے توانائی پالیسی کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر باریک ذرات کی سطح عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے معیارات پر پورا اترے تو جنوبی ایشیا میں اوسط فرد پانچ سال زیادہ زندہ رہ سکتا ہے۔

30 کروڑ کی آبادی رکھنے والی بھارتی ریاستوں اترپردیش اور بہار میں پی ایم 2.5 آلودگی کی وجہ سے ہونے والی پھیپھڑوں اور دل کی بیماری نے متوقع عمر 8 سال اور دارالحکومت نئی دہلی میں ایک دہائی تک کم کردی ہے۔

پی ایم 2.5 آلودگی، 2.5 مائیکرون یا اس سے کم، تقریباً ایک انسانی بال کی موٹائی کے برابر ہوتا ہے، جو پھیپھڑوں کی گہرائی میں داخل ہو کر خون میں منتقل ہوجاتی ہے۔