ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نےسیلاب زدگان کے لئے لگائے گئےامدادی کیمپس کا دورہ کیا۔
سیلاب زدگان کی امداد کے لئے کیمپس پاکستان آرمی اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سےلگائے گئے ہیں۔ عطیہ کئے گئے امدادی سامان پر عوام کے تعاون کاشکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دیگر مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ دل کھول اپنےسیلاب زدگان بھائیوں کی مدد کریں،امدادی کیمپس میں عملہ دن بارہ سے رات بارہ بجے تک امدادی سامان وصول کررہا ہے۔