ایوان صدر میں ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی جانب سے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کے لیے ایوان صدر میں ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت عارف الرحمن علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے بہترین کارکردگی کے حامل ممبرز میں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ تقسیم کیے، یہ تقریب اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر زاہد قریشی کی کوششوں کے باعث ہوئی اور اس میں چیمبر کے ارکان میں ایوارڈ تقسیم ہوئے، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق سینیئر نائب صدر سید عمران بخاری کو بھی بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی صارفین کے لیے بہترین خدمات انجام دیں گے