اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں پولنگ 19 ستمبر کو ہوگی، کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، ایک دوسرے کے مدمقابل گروپ پانی کامیابی کا دعوی کر رہے ہیں، انتخابات میں کامران عباسی اور قاضی الیاس گروپ کے مابین مقابلہ اور پاکستان بزنس فورم پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کامران عباسی گروپ کی حمائت کر رہے ہیں، اسلام آباد سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے چیمبر کے انتخابات میں شہر کی کم و بیش ایک سو پانچ مارکیٹوں میں کاروبار کرنے والے تاجر اور صنعت کار اپنے ووٹ کا ہق استعمال کریں گے اور یہ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی ایگزیکٹو کونسل کے تیس ارکان کا انتخاب کریں گے اور اس کے بعد یہ منتخب ایگزیکٹو کونسل اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر، سینیئر نائب اور نائب صدر کا انتخاب کرے گی، فاونڈر گروپ کے چیئرمین کامران عباسی اور ان کے مد مقابل اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے فاؤنڈر ممبر اور شہر کے بزرگ تاجر راہنماء قاضی محمد الیاس گروپ نے ابھی تک صدر، سینیء نائب صدر اور نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے، کامران عباسی گروپ کے میڈیا ترجمان مدثر فیاض چوہدری کے مطابق انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں اور ان کی گروپ کو شہر کے تاجروں کی جانب سے بھر پور حمائت مل رہی ہے دوسری جانب قاضی الیاس گروپ نے بھی ممبرز تاجروں سے رابطہ مہم جاری رکھی ہوئی ان کی جانب سے شہر کی ہر مارکیٹ کا دورہ کیا جارہا ہے
