ملکہ برطانیہ کی طبیعت انتہائی ناساز، ڈاکٹرز کا تشویش کا اظہار، شہزادہ ہیری، میگھن مارکل کا ہنگامی طور پر برطانیہ پہنچنے کا فیصلہ، خاندان کے دیگر افراد بھی ملکہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں واقع بالمورال شاہی محل میں موجود ملکہ برطانیہ کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبریں سامنے آئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملکہ کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، ڈاکٹرز نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔ ملکہ کی خرابی صحت کی وجہ سے خاندان کے تمام افراد شاہی محل پہنچ چکے، جبکہ خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل بھی اپنی تمام مصروفیات معطل کر کے فوری برطانیہ پہنچ رہے ہیں۔