راولپنڈی میں بارش سے نالہ لئی کی سطح میں کئی فٹ تک اضافہ ہو گیا ۔
راولپنڈی میں 27 ملی لیٹر بارش برسی ، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 8 فٹ بلند ہو گئی ۔
نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح میں 5 فٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔
خیال رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ملک کے بہت بڑے حصے میں سیلابی صورتحال ہے جس سے سندھ اور بلوچستان بری طرح متاثر ہو چکے ہیں ۔وفاقی حکومت کے مطابق سیلاب سے تقریباً تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ بلوچستان اور سندھ کے بہت بڑے حصے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ تقریباً 12 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سیلابی پانی میں ہلاک ہونے والے جانوروں کی تعداد لاکھوں میں بتائی جاتی ہے ۔سیلاب اور بارشوں کے باعث حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال نافذ کر رکھی ہے ۔‘چیف جسٹس اطہر من اللہ میرے کیس میں جو بھی فیصلہ کریں گے ،قبول ہو گا، عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے سے خطاب
ادھر حکومت نے ملکی سطح کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی امداد کی درخواست کی ہے ، ترکی ، متحدہ عرب امارات سمیت کئی دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو امداد پہنچ چکی ہے جبکہ مزید بھی آرہی ہے ۔ حکومت نے مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات خصوصاً اوور سیز پاکستانیوں سے بڑھ چڑھ کر امدادی عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔