چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات اسلام آباد شہر میں تاجروں کی ایک بہت بڑی سرگرمی بن گئے ہیں، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے 511 اہل ممبر اپنے ووت کا ہق استعمال کریں گے اورسالانہ انتخابات میں پہلے مرحلے میں اٹھائیس ایگزیکٹو ممبرز کا چناؤ ہوگا اس کے بعد خواتین کی نشست پر چناؤ کیا جائے گا یہ مرحلہ مکمل ہوجانے کے بعد نومنتخب ایگزیکٹو کونسل ایک سال کے لیے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر، سینیئر نائب صدر اور نائب صدر منتخب کرے گی، نومنتخب صدر، سینئر نائب صدر اور صدر یکم اکتوبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے انتخابات میں کامران عباسی گروپ اور قاضی محمد الیاس گروپ کے امیدوار میدان میں ہیں