سپریم کورٹ کے سینیئر قانون دان، پریس کونسل آف پاکستان کے سابق چیئرمین، براہوی اکیڈمی کوئٹہ کے چیئرمین، دانش ادیب، منصف جناب ڈاکٹر صلاح الدین مینگل(تمغہ امتیاز) نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے معاون خصوصی رکن قومی اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے راہ نماء نواب ذادہ افتخار احمد خان بابر سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور پھول پیش کیے، اور کہا کہپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نواب ذادہ افتخار احمد خان بابر اس ملک کے عوام اور خصوصاً اپنے انتخابی حلقہ کے لوگوں کی فلاح و بہود کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحتیں صرف کریں گے، نواب ذادہ افتخار احمد خان بابر نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور انہیں روزگار کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے انہوں نے کہا کہ یہ یہ منصب عوام اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور کارکنوں کی امانت ہے
