عید میلاد النبیؐ

 ماہ ربیع الاول کی آمد کی تیاریاں شروع، محکمہ موسمیات نے عید میلاد النبیؐ کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 ستمبر کو ہو گا، جبکہ اسی روز ملک کی تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس بھی ہو گا۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.532.0_en.html#goog_882563236

سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ 26 ستمبر کو ملک میں موسم کہیں صاف اور کہیں ابر آلود ہو گا، تاہم اس روز ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔یوں قوی امکانات ہیں کہ ماہ صفر 30 ایام کے بعد اختتام پذیر ہو گا اور یکم ربیع الاول 28 ستمبر کو ہو گی۔ ماہ ربیع الاول کا آغاز 28 ستمبر کو ہونے کی صورت میں عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر کو ہو گی۔ عید میلاد النبیﷺ کی تاریخ کا سرکاری اعلامیہ 26 ستمبر کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیا جائے گا۔