سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔نیوزرپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کے شہر جدہ سے ملتان آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے ٹائر کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم طیارے کے پائلٹ نے طیارہ بحفاظت ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ کروا لیا۔ اس دوران نہ طیارے کو مزید نقصان پہنچا، نہ ہی طیارے میں سوار کسی مسافر یا عملے کے رکن کو کوئی نقصان پہنچا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ انجینئرز کی ٹیم طیارے کا جائزہ لے رہی ہے۔