فلوریڈا کے لوگ اب بھی بڑے سیلاب سے نمٹ رہے ہیں

فلوریڈا کے لوگ اب بھی بڑے سیلاب سے نمٹ رہے ہیں، ممکنہ طور پر انہیں کئی دنوں تک خطرناک سمندری طوفان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بدترین طوفان ہے۔

حکام نے بتایا کہ صرف فلوریڈا میں سمندری طوفان ایان کی وجہ سے کم از کم 64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ماہرین نے خبردار کیا کہ طوفان کے سب سے زیادہ اثرات فلوریڈا میں ہوئے ہیں، جہاں سیلاب اگلے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔شمالی کیرولینا میں طوفان سے متعلقہ واقعات میں 4 افراد مارے گئے ہیں۔