جرمانہ عائد کر دیا۔

طوفانی ہواؤں سے ٹاور گرنے اور بجلی بروقت سپلائی بحالی میں ناکامی پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر مزید 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

نیپرا کے مطابق مئی 2021 میں طوفانی ہواؤں سے دادو، جامشورو ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز اور پورٹ قاسم ، مٹیاری لائن کے 6 ٹاورز گرے تھے، ٹاورزگرنے سے 1320 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی، واقعے کے باعث ملک میں جزوی بلیک آؤٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحال میں ناکامی پر کیا گیا، این ٹی ڈی سی کو پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے تقریبا 10 دن بجلی سپلائی کی بحالی میں لگے تھے، اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے مکمل تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔

انکوائری رپورٹ کی روشنی میں این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، این ٹی ڈی سی پر جامشورو گرڈ سٹیشن واقعے پر گزشتہ روز بھی ایک کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔